بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر شعبے میں خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی، خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور منصفانہ حقوق کے لیے مزید کام کرنا ہے۔وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت خواتین کو تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا دن منایا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button