23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی مسلح افواج کی روایتی پریڈ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے حصہ لیں گے۔ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین جے 10 سی، جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔
رواں سال ہونے والی یومِ پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی۔ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔خیال رہے کہ ہر سال 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ گزشتہ سال موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوگئی تھی۔