وزیراعظم پاکستان کو غز ہ کے بار ے میں امن بورڈ میں شرکت کے لئے امریکی صدر کا دعوت نامہ موصول ہواہے۔اس بات کی تصدیق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج(اتوار)کو صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ایک بیان میں کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرپا حل کیلئے غزہ میں امن و سلامتی کی بین الاقوامی کوششوں میں تعاون کرتارہے گا۔
