بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف آج وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔وادی میں بھارتی فوج اور پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے 700 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جبکہ سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں بھارتی فوج کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ ہڑتال کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج اور تنازع کشمیر کے حل کے مطالبے پر زوردینا ہے۔