خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مقابلہ ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہوگا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئی تھیں۔
بلوچستان اسمبلی اپنے قائد ایوان اور صوبے کے نئے وزیراعلیٰ انتخاب ہفتے کے روز کرے گی۔وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوچکی ہیں۔