بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

فروری کا آخری ہفتہ، بازار حصص میں مثبت رجحان، ڈالر بھی کم ترین سطح پر آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروری کے آخری کاروباری روز  رجحان مثبت رہا۔ 100 انڈیکس آج  875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 578 پر بند ہوا ہے۔

بازار  میں آج 42 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 83 ارب روپے بڑھی ہے۔کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 225 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں فروری کے آخری روز ڈالر مہینے کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں فروری کے آخری کاروباری دن میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں ماہ فروری میں ڈالر کا بھاؤ 39 پیسے کم ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق فروری میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 279 روپے 57  پیسے رہی۔ فروری میں ڈالر کی کم ترین سطح 279 روپے 11 پیسے رہی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 4  پیسے برقرار ہے۔

مزید پڑھیے  اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی
Back to top button