بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو 1 ارب ڈالر تک لیجانے کیلئے پرعزم

بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اسی کروڑ ڈالر کا تجارتی معاہدہ ہے جسے ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائیگا۔انہوں نے سکھر پریس کلب میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے دورے کا مقصد تاجروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی مصنوعات کو بنگلہ دیش کی منڈیوں میں لانا ہے۔

اشتہار
Back to top button