قومی
ہر 10 میں سے 6 پاکستانی مستقبل سے پُر امید
ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 6 پاکستانی مستقبل سے پُر امید ہیں۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری نئے سروے کے مطابق ہر 10میں سے 06 پاکستانی مستقبل سے پُرامید ہیں جبکہ 57 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں بہت زیادہ ترقی ہونےکے یقین کا اظہارکیا ہے۔
گیلپ کے سروے کے مطابق سروے کے دوران 33فیصد پاکستانیوں نے مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ 10 سالوں میں ملک کم ترقی کرے گا۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ 29 فیصد پاکستانی آنے والی نسلوں کی خوشحالی کےلیے بھی دعاگواور پُر امید ہیں البتہ 47 فیصد پاکستانیوں نے ناامید ی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلیں کم خوشحال ہوں گی۔