تجارت
ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 24 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 5 روپے 49 پیسے فی کلو اور کیلے 9 روپے 40 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
اسی طرح چینی، مٹن، بیف، دہی، دال مونگ اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی جبکہ چائے، لہسن، دال چنا، دال ماش اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رواں ہفتے پیاز 29 روپے 17 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 31 روپے 32 پیسے فی درجن اور ایل پی جی کا سلنڈر 58 روپے 96 پیسے سستا ہوا۔آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 10 روپے 6 پیسے کی کمی ہوئی۔مجموعی طور پر 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 میں استحکام رہا۔