بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں کان کنی کے اربوں ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیراہتمام معدنیات کے شعبے میں نئی کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔وہ امریکی سالٹ مائننگ اور پروسیسنگ کمپنی میریکل سالٹ ورکسCOLLECTIVE INCORPORATION کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی میریکل سالٹ ورکسCOLLECTIVE ان کارپوریشن کے درمیان معاہدے پرو ستخطوں سے نہ صزف پاکستانی نمک کی برآمد میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کان کنی کے شعبے میں اربوں ڈالر مالیت کے کثیر وسائل رکھتا ہے اور یہ مشترکہ منصوبہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی مدت کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے کئی اقدامات کیے جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔میریکل سالٹ ورکسCOLLECTIVE INCORPORATION کے وفد نے حکومت پاکستان بالخصوص خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان میں اس کمپنی کے قیام کے بعد اس کو د نیا کی بڑی سٹاک ایکس چینجز سے منسلک کر دیا جائے گا جس سے حکومت پاکستان اور مقامی سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔

وفد نے وزیراعظم کو نمک کی کانوں کے قریب رہنے والے مقامی افراد کی سماجی اور مقامی ترقی کے اپنے منصوبے اور انہیں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا۔

اشتہار
Back to top button