بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ اداکار انوشکاشرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، اس بات کی تصدیق جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے  کی ہے۔

کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بے حد خوشی کے ساتھ اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اے کے (Akaay) رکھا ہے، اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سب سے نیک خواہشات کی امید رکھتے ہیں۔ساتھ ہی ہماری پرائیویسی کا خیال بھی رکھیں۔

واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

اشتہار
Back to top button