بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جے یو آئی (ف) کی قومی اسمبلی میں 6 نشستیں ہو گئیں، مخلوط حکومت میں بیٹھنے کا آج فیصلہ ہوگا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، تاہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنی قیادت کو آئندہ مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے حق میں نہیں ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی زیرِصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے انتخابات کے حوالے سے رپورٹس جمع کرائیں اور نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کے مؤقف کی بھی حمایت کی، تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ آج (بدھ کو) کیا جائے گا۔

بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور جوڑ توڑ کے خلاف منتخب اراکین کو احتجاجاً حلف نہ اٹھانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

اجلاس کے بعد ایک مختصر میڈیا بریفنگ میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا کہ پارٹی ایک ’معقول فیصلہ‘ کرے گی لیکن اسے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات ہیں۔

پارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انتخابات اور نئی حکومت کے ہر پہلو کا جائزہ لے گا۔

اشتہار
Back to top button