بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

سیاسی بے یقینی کے سبب ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان مثبت میں تبدیل ہو گیا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 161 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1187 پوائنٹس یا 1.94 فیصد کمی کے بعد 59 ہزار 877 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

تاہم دوپہر تقریباً ایک بج کر 40 منٹ پر یہ مندی کا رجحان مثبت میں تبدیل ہو گیا، اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 161 پوائنٹس یا 0.26 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 226 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 61 ہزار 65 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1878 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ماہرین نے اس کی وجہ ’سیاسی بے یقینی‘ کو قرار دیا تھا۔

اشتہار
Back to top button