بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

این اے57  راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پرپولیس لائنزانیکسی چوک پرموٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں مقتول عدنان چوہدری کا ڈرائیورشدید زخمی ہے۔پولیس نے بتایاکہ چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔عدنان چوہدری نے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا اور وہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہے۔

اشتہار
Back to top button