بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حلقے این اے 266: محمود خان اچکزئی کامیاب قرار

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔قلعہ عبداللہ کم چمن کے حلقے این اے 266 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجوں کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کامیاب قرار پائے ہیں۔

تمام 260 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق محمود خان اچکزئی 67 ہزار28 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا صلاح الدین 58 ہزار439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اشتہار
Back to top button