بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مزار بی بی پاکدامن پرزائرین کی سہولت کیلئے نیا راستہ بنا نے کا حکم

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی  کی ہدایت پر  مزار بی بی پاکدامن پرزائرین کی سہولت کیلئے نیا راستہ بنا نے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ویراعلی محسن نقوی نے رات گئے پراجیکٹ کا دوہ کیا،  انہوں نے  ایمپرس روڈ سے سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے  کا حکم دے دیا ۔وزیراعلی محسن نقوی نے نئی سڑک کی تعمیر کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے لاہور پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ محسن نقوی  کا پراپرٹی ٹیکس میں  اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہناہے کہ منتخب حکومت پراپرٹی ٹیکس میں اضافے پر حتمی  فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ ریونیوڈیپارٹمنٹ نےپراپرٹی ٹیکس بڑھانےکی سفارشات کی تھیں جس میں  5مرلہ کے گھروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارشات کی گئی تھیں جس سے 5مرلہ کےہاؤس ہولڈز پر 1 ارب 36 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنا تھا۔

اشتہار
Back to top button