قومی
انڈونیشین انتخابات، اسلام آباد ایمبیسی میں بھی پولنگ کے انتظامات
انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات 14 فروری کو ہونے ہیںاسلام آباد میں انڈونیشیا کی ایمبیسی میں پولنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔پاکستان میں مقیم انڈونیشیا کے سمندر پار شہریوں کو اسلام آباد اور کراچی میں ووٹ ڈالنے کے انتظامات کیے گئے۔
پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں شہریوں نے اپنے ووٹ ڈالے۔ انڈونیشیا کے سفارت خانے نے ووٹ ڈالنے والوں کے لیے تفریح پلے ایریا، کھانے اور لائیو میوزک کا انتظام بھی کیا۔ سفارت خانے کے مطابق اسلام آباد کے سفارت خانے میں 700 شہریوں نے ووٹ ڈالے، دوسرے مرحلے میں کراچی میں قائم قونصل خانہ میں 400 انڈونیشیائی ںشہری ووٹ ڈالیں گے۔