بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری

اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون شنواری کے مطابق مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، ملک بھر میں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سینٹرز کے ساتھ ہر وقت رابطہ ہے۔

ہارون شنواری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں اور وہ الیکشن کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کسی بھی شکایت کی صورت میں 111327000-051 پر فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے  چینی مافیا بلیک میل کرتا آیا ہے، شاہ محمودقریشی
Back to top button