قومی
شہباز شریف نےاپنا ووٹ کاسٹ کر دیا
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، نفرتیں دور کریں گے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ہماری کارکردگی کو سراہا ہے تو اس سے پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔