قومی
آج سے موٹر وے پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن کو لازمی
شاہراہوں کے قومی ادارے نے آج سے موٹر وے پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی سہولت اور موٹر ویز کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ایم ٹیگ کے حصول کے لئے ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی کی رجسٹریشن بک اورقومی شناختی کارڈ کے ہمراہ کسٹمر کیئر سنٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔