بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں بارش کے بعد 20 پروازیں منسوخ

کراچی میں شدید بارش کے بعد آپریشنل وجوہات کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہے اور  آج کے لیے شیڈول 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث آج پی آئی اے کی 16 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں گی۔کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز ملتان منتقل کردی گئی اور اسلام سے آباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں اور اسلام آباد سے سکھر کی دو پروازیں پی منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں جبکہ کوئٹہ سے اسلام آبادکی پرواز  بھی اڑان نہیں بھر سکے گی۔پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پرواز  منسوخ کردی گئی جبکہ نجی ائیر لائن کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں اور غیر ملکی ائیرلائن کی دوحا سے ملتان کی دو پروازیں منسوخ کر ہو گئیں۔

اشتہار
Back to top button