بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلزپارٹی سے نکالے گئے سینیٹر بہرہ مند تنگی اے این پی میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے نکالے جانے والے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ بہرہ مند تنگی نے باغ، چارسدہ میں ایمل ولی کے ساتھ ملاقات میں اے این پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔بہرہ مند تنگی کو پی پی پی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس دیا تھا اور آج ہی ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔

پیپلز پارٹی کے ضلع چارسدہ کے صدر نعیم خان عمر زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے۔نعیم خان عمر زئی کا کہنا تھا کہ بہر ہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرکے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی تھی۔

اشتہار
Back to top button