بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

50 لاکھ گھروں میں سے کیا کسی ایک کو گھر ملا؟ نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نام لیے بغیر صوبے کی سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا، سادہ لوگوں کو کیوں دھوکا دیا گیا۔سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کی حالت پر ترس آتا ہے، عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے؟ دھوکا دیتے شرم نہیں آئی؟

نواز شریف نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں میں سے کیا کسی ایک کو گھر ملا؟ ہزاروں لوگ بیٹھے ہیں، کسی ایک کو بھی گھر ملا؟ خیبرپختونخوا کے لوگ سادہ ہیں، انہیں دھوکہ کیوں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلیٹن ٹری کا وعدہ کیوں پورا نہیں کیا گیا؟ مجھ تو آج کہیں بلین ٹری کا منظر نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ایسے بندے کو کیوں اجازت دی کہ اس نے ملک کو اجاڑ دیا، اب وہ بل 20 ہزار روپے کا ہوگیا جو نواز شریف کے دور میں ایک ہزار روپے کا آتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے آپ کو چکر دیا گیا، آج مجھے نہ چکر دینا، ایسا نہ کہ لواری ٹنل ہم بنائیں، ووٹ کسی اور کو پڑے، خیبر پختونخوا کے لوگ ایسا نہیں کرتے، وعدہ کرو، آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب دھوکے میں نہ آئیں، ہم اقتدار میں آئے تو عوام کی دہلیز پر تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔قبل ازیں نواز شریف اور مریم نواز کا سوات جلسہ گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیے  چمن میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکار شہید
Back to top button