داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس کے سپرد، مفاہتمی یادداشت پر دستخط
داتا دربار ہسپتال کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیا گیاہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل انیق احمد ملک کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئ گئے ، اس اہم تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صرف اور صرف مریضوں کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے جس طرح منشیات کیخلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح داتا دربار ہسپتال کی بہتری کیلئے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ میری اور میری کابینہ کی صرف اور صرف یہ کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اس کیلئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کی مجھے پرواہ نہیں ہے، میری نظریں عوام کی بہتری کے منصوبوں پر مرکوز ہیں اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔