بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج نےبارود برسا کر مزید 14 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں 2 رہائشی عمارت پر بارود برسا کر مزید 14 فلسطینیوں کو شہید کردیا، 24 گھنٹوں کے دوران 195 افراد شہید ہوئے۔وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 رہائشی گھروں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14 افراد مارے گئے۔ْغزہ کی طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ خان یونس میں ایک دن میں کم از کم 40 فلسطینی مارے گئے۔

24 گھنٹوں کے دوران 195 افراد شہید ہوئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 ہزار 490 افراد ہلاک اور 63 ہزار 000 زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس کا نصیر اسپتال فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز تنظیم نے بتایا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث بے گھر افراد، مریضوں اور عملے کو ہسپتال سے نکلنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ میں علاقائی تبدیلیوں اور غزہ میں بفرزون بنانے کی اسرائیلی تجویز کی مخالفت کردی۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو اس حوالے سے وہ بہت واضح ہیں، نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے  افغانستان کے دارالحکومت کا گھیرائو شروع
Back to top button