قومی
سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹادیے ہیں
بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف ملے گا
سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹادیے ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 جنوری 2024 سے 19 جنوری 2024 کے دوران 504 مقدمات(سی ایم اے ایز کے علاوہ) نمٹا دیئے ہیں جبکہ 15 جنوری 2024 (پیر) سے 20 جنوری 2024 (ہفتہ) کے دوران 335 نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کے معزز جج صاحبان مقدمات کو جلد نمٹانے اوربیک لاگ کو کم کرنے کیلئے مقدمات کی سماعت کرتے رہے تاکہ بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔