ذوالفقار مرزا اور فہمیدا مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت

 سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدا مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائیکوٹ میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 223 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جب کہ ذوالفقار مرزا نے پی ایس 70،71،72 سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹربیونل نے دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جب کہ ان پر بینک ڈیفالٹر ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔تاہم سندھ ہائیکورٹ نے دونوں امیدواروں کی آئینی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی۔

Exit mobile version