پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے ڈونیڈن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی۔قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے لی، ٹیم مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی، سیشن کے دوران کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کریں گے۔دونوں ٹیمیں تیسرے ٹی 20 میچ میں 17 جنوری کو مدمقابل ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔

ابتدائی دومیچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی قومی ٹیم میں میچ کے لیے ایک سے دو تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بینچ پر بیٹھے صاحب زادہ فرحان، حسیب اللہ اور زمان خان میں سے کسی کو موقع مل سکتا ہے۔نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم کے خلاف میزبان نے 21 رنز سے فتح حاصل جب کہ پہلے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کے خلاف 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو بھی تیسرے میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، کین ویلیمسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ ویلیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے اور چھبیس رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔

Exit mobile version