پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہملٹن میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا، دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے تاہم حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے بھی اسی سکواڈ کو برقرار رکھا جس نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا
پاک-نیوزی لینڈ سیریز:
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں
پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں