بین الاقوامی
غزہ جنگ کے 100 روز مکمل ۔ مزید 14 فلسطینی شہید
غزہ جنگ کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد بھی اسرائیل کےحملے نہ رک سکے، رات گئے اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پربمباری شروع کردی، 24گھنٹوں میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صرف 6 ایمبولینسز قابل استعمال رہ گئی ہیں، رات گئے رفح میں گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 سالہ بچی سمیت 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں داخل ہورہے ہیں۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 23 ہزار 843 افراد شہید اور 60 ہزار 317 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے۔