بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دانیال عزیز کا ن لیگ کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا الیکشن 2024 کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ردعمل سامنے آگیا۔خیال رہےکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔  نارووال سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ن لیگ نے نارووال کے حلقہ این اے 75 میں  چوہدری انور الحق  اور   این اے 76 میں  احسن اقبال کو ٹکٹ دیا ہے۔

اس حوالے سے دانیال عزیز کا کہنا ہےکہ وہ اسپتال میں ہونے کی وجہ سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست  نہیں دے سکے۔دانیال عزیز کا کہنا ہےکہ ایک انجان آدمی جس کا پارٹی سے تعلق نہیں اس کو ٹکٹ دیا گیا ہے، یہ ن لیگ میں پاور  پولیٹیکس ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ عوام کے لیے سب سے اہم معاملہ مہنگائی ہے،  میں الیکشن لڑوں گا، مہنگائی کو ختم کرکے دکھانا ہے، میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔دانیال عزیز سے سوال کیا گیا کہ  آپ باقی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گے؟

اس پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے، اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہےتو ٹھیک ہے، میں مہنگائی پر بات کرتا رہوں گا، اگر ان کو نوازنہ ہے جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں تو پھر ایسا ہی سہی۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی، الیکشن ضرور لڑوں گا، مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے، میری اہلیہ بھی آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گی۔

اشتہار
Back to top button