قومی
انتخابات 2024، کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اہم اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبیونلز میں آج کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اہم اپیلوں کی سماعت ہو گی تفصیلات کے مطابق این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوگی۔رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔
این اے 130 لاہور سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جبکہ این اے 119 لاہور سے میاں عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل آج سنی جائے گی۔عمار علی جان کے پی پی 160 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔