قومی
الیکشن ضرور ہونگے، بلاول بھٹو
سینٹ میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تنخواہ میں کسی کا گزر بسر نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے، خواتین پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، خواتین کی آبادی ملک میں 50 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، خواتین کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ ہیں، خواتین سب کو بتائیں کہ اگر پی پی پی اقتدار میں آئی تو سب کی تنخواہیں دگنی کردے گی۔