قومی کرکٹ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سڈنی پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی۔ تین میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم سڈنی پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی۔گرین شرٹس یکم اور دو جنوری کو سڈنی میں پریکٹس سیشن کرے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی بیگمات کے ہمراہ انجوائے کرنے کیلئے سڈنی پہنچ گئے، سیریز تو پہلے ہی ہار چکے ہیں، اب صرف وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کی ناکام کوشش کرینگے، سیر سپاٹے کے بعد وطن واپسی ہو گی، تیسرا ٹیسٹ 3جنوری2024 سے شروع ہوگا#PAKvsAUS ,#imamulhaq,#BabarAzam𓃵 , pic.twitter.com/PhjWMYz8nt
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) December 31, 2023
آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 360 رنز اور میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 79 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔پاکستانی ٹیم کو شان مسعود لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی