کھیل
باکسنگ ڈے ٹیسٹ، سرفراز احمد آئوٹ، محمد رضوان ان
آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا۔ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں فہیم اشرف کا نام بھی شامل نہیں کیا گیا، وہ بھی آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان کے نام بھی 12 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے ملبرن میں شروع ہوگا۔