بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مکان میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد کےگاؤں ترھیڑی میں لکڑی کے مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب ایک ہی خاندان کے 9 افراد مکان کے ملبے تلے دب گئے۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی افراد نے مکان کے ملبے تلے دبے 5 افراد کی لاشیں نکال لیں، ملبے تلے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ترھیڑی گاؤں میں واقع گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ لگنے سے لکڑی کا مکان دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

اشتہار
Back to top button