بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم امیر کویت کی وفات پر تعزیت کیلئے آج کویت کا دورہ کرینگے

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لئے آج کویت کاایک روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کویت کے امیر کی وفات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کریں گے۔

مزید پڑھیے  تحریک لبیک پاکستان کے کارکن تاحال وزیر آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے
Back to top button