5 ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی

پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 5 ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ونگ ڈاکٹر انعام وحید اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے ڈی ایس پیز کو گریڈ 18 میں ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں 1 ٹریفک کیڈر جبکہ 4 ایگزیکٹو کیڈر کے افسران شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد حتمی منظوری و نوٹیفکیشن کیلئے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔

Exit mobile version