درابن میں دہشت گرد حملے میں شہید 23 بہادر فوجیوں کی نماز جنازہ ادا

درابن میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تئیس بہادر فوجیوں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کی گئی۔کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ متعدد حاضر سروس افسران، جوانوں، سول حکام اور عوام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں۔

Exit mobile version