شریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواست دائر کی جس میں مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے نام بطور گواہ درخواست میں درج ہیں۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے اپنا بیان سول جج کی عدالت میں ریکارڈ کرایا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے غیرشرعی نکاح کیا، انہوں نے دوران عدت نکاح کرکے گناہ کیا اور فراڈ پر مبنی شادی کی۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی تھی، ہماری شادی شدہ زندگی پر سکون تھی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے اس میں مداخلت کی، پیری مریدی کے چکر میں عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے۔خاورمانیکا نے اپنے اور بشریٰ بی بی کے نکاح نامہ کی کاپی درخواست کے ساتھ جمع کرائی اور طلاق نامہ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا جب کہ مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے نام بطور گواہ درخواست میں درج ہیں، گواہان کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیے جائیں گے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس خاورمانیکا کی درخواست پر 28 نومبر کو سماعت کرے گی۔