بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم جوڈیشل کونسل نے جج سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت خارج کردی

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طورپرخارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا۔

سردارطارق مسعود کےخلاف آمنہ ملک نے شکایت کی تھی جس پر انہیں بھی نوٹس جاری کیا گی تھا۔ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طورپرخارج کردی گئی اور کونسل نے کہاکہ آمنہ ملک کی شکایت میں کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی، جس پر شکایت متفقہ طور پر خارج کردی گئی۔

آمنہ ملک نے عدالت کے باہر گفتگو میں کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کی شکایت سنی، شکایت سننے کے بعد کہا ’آپ جا سکتی ہیں‘، علم نہیں کہ میری شکایت پر کیا حکم جاری کیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ وقفے کے بعد  لیا جائے گا  اور کونسل کے اجلاس میں وقفہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

مزید پڑھیے  ہماری آبادی کو کم ظاہر کیا گیا، الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، قبائلی عمائدین
Back to top button