الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی چھپوائی کا کام شروع کر دیا ، پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں کاغذات نامزدگی کی چھپائی تیزی سے شروع ہو گئی جو کہ ذیلی ریٹرننگ افسران و ریٹرننگ افسران کو فراہم کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق معقول تعداد میں کاغذات نامزدگی چھپوائے جا رہے ہیں ۔ چھپوائی مکمل ہونے کے بعد انکی ترسیل اضلاع میں شروع کر دی جائیگی اور پرنٹنگ پریس کارپوریشن کاغذات نامزدگی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
