بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف آج 2 روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہوں گے، وہ 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آج سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے اس حوالے سے وہ 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف بھی ساتھ ہوں گے۔

دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

اشتہار
Back to top button