ورلڈ کپ کرکٹ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

 بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔بھارتی شہر دہلی میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 279 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلادیش نے280 رنز کا ہدف 41.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نجم الحسن شانتو 90 جبکہ کپتان شکیب الحسن 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قبل ازیں سری لنکن اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، 5 کے مجموعی سکور پر کشال پریرا 4 رنز بنا کر آؤت ہوگئے، کپتان کشال مینڈس 19 رنز جبکہ اوپنر پاتھم نسانکا اور سدیرا سمارا وکراما 41، 41 رنز کی اننگز کھیل کر چلتے بنے۔

سری لنکا کی پانچویں وکٹ 135 کے مجموعی سکور پر گری جب اینجلو میتھیوز کو امپائر نے مقرر وقت پر بیٹنگ نہ کرنے پر آؤٹ قرار دے دیا اور وہ کسی گیند کا سامنا کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، یہاں دنن جیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، مہیش تھیکسانا 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ چریت اسلانکا 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن نے سنبھال رکھی ہے جبکہ سری لنکا کو کوشال مینڈس لیڈ کررہےہیں۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کی ٹیم صرف 2 ہی جیت پائی جبکہ 5 میں شکست کھا چکی ہے۔

Exit mobile version