پاکستان ویمنز اے ٹیم نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر پاکستان اے ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان ویمنز اے ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 80 رنز کا ہدف کم سے کم 15.5 اوورز میں مکمل کرنا تھا،پاکستان ویمنز اے ٹیم نے 80 رنز کا ٹارگٹ 11 اوورز میں مکمل کیا۔
پاکستان ویمنز اے کی جانب سے شوال ذوالفقار 38 اور حرینہ سجاد 26رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، 56 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی قائم کی،بائولنگ میں لیفٹ آرم سپنر انوشہ ناصر نے چار اوورز میں ایک میڈن سمیت 18 رنز کے عوض تین آئوٹ کیے،کپتان حفصہ خالد نے دو ا،وورز میں دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 20 فروری بروز جمعہ کو ٹرڈ تھائی کرکٹ گراؤنڈ بنکاک میں کھیلے جائیں گے،گروپ اے سے پاکستان اے اور انڈیا اے نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا،گروپ بی سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کل ہوگا۔
