غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی اپنے اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی اپنے اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 4 نومبر کے روز بھی مزید 7 ہزار ایک سو 35 افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے جبکہ واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔

طورخم بارڈر پر بڑی تعداد میں افغان باشندے وطن واپسی کیلئے جمع ہیں، 4 نومبر کو واپس جانے والے 7 ہزار 135 افغان شہریوں میں 2 ہزار 330 مرد، 1 ہزار 765 خواتین اور 3 ہزار 40 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کیلئے 186 گاڑیوں میں 260 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی، اب تک ایک لاکھ 82 ہزار 154 افغان باشندے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

Exit mobile version