شہید نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

دہشتگردوں سے جھڑپ میں شہید نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی کو نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسروں، جوانوں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی، دونوں جوان 29 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں شہید ہوئے تھے۔

Exit mobile version