بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ، 2 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  ’بلے‘ کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی
Back to top button