بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی حماس کی حمایت سے دستبردار نہیں کراسکتے، حزب اللہ

20 روز کے دوران اسرائیل لبنان سرحد پر اسرائیل کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے،لبنانی میڈیا کا دعویٰ

حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی آجائیں تو حزب اللہ کو حماس کی حمایت سے دستبردار نہیں کراسکتے۔

لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 روز کے دوران اسرائیل لبنان سرحد پر اسرائیل کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری آپریشن الاقصی طوفان میں ان کے 309 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 224 افراد تاحال یرغمال ہیں۔

حماس نے گزشتہ روز بھی اسرائیل کے شہر تل ابیب سمیت مختلف مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے سبب سوا لاکھ سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو  شمال سے جنوب منتقل ہونا پڑا ہے۔

مزید پڑھیے  بلوچ مظاہرین کے مطالبات کو دیکھنے کیلئے کابینہ کمیٹی بنائی ہے، نگران وزیراعظم
Back to top button