بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائیوں میں  6 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائیوں میں  6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا بھی مارا گیا جو کہ کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سےمقابلےمیں 3 جوان بھی شہید ہوئے، لانس نائیک تبسم الحق ،سپاہی نعیم اختر،سپاہی عبد الحمیدشہداء میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، مقابلےمیں سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ختم کے لیے پر عزم ہیں،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  بنگلہ دیش میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جان کی بازی ہار گئے
Back to top button